لاہور کے تین بڑے اسپتالوں کے آئی سی یو بھر گئے

لاہور کے سروسز اسپتال،کوٹ خواجہ سعید اوریکی گیٹ اسپتال کے آئی سی یوز 100فیصد بھر گئے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ کے دو بڑے سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن کا مسئلہ درپیش

محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے میو اسپتال کا آئی سی یو 98 فیصد بھرگیا ہے، میواسپتال کے 84 میں سے 82 وینٹی لیٹرز پرمریض زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ لاہور کے اسپتالوں میں 255 میں سے 220 وینٹی لیٹرز پر مریض زیرعلاج ہیں۔