کورونا: قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس ملتوی، ایوان ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کی تجویز

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

کورونا سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا ہر شعبہ متاثرہوا ہے جس کے باعث شیڈول کے تحت 2 ہفتے تک چلنے والے پارلیمنٹ کے اجلاس کو آج ہی ختم کردیا گیا جسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی ارکان قومی اسمبلی نے بھی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کر دیا

پارلیمنٹ ہاؤس کے اب تک 200 سے زائد ملازمین کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، این آئی ایچ نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو سنگین صورتحال سے آگاہ کردیا ہے اور پارلیمنٹ ہاؤس کو ایک ہفتے کےلیے بند کرنے کی تجویز دی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے 15 ملازمین و افسران کورونا سے انتقال بھی کرگئے ہیں۔