کورونا: لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 18.57 ریکارڈ، مزید 23 اموات

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18.57 فیصد رہی۔ صوبائی محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 7893 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1466 ٹیسٹ مثبت آئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں 24گھنٹوں میں 28829 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2909 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد رہی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں وائرس سے 54 اموات ہوئیں۔

محکمہ صحت کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے آئی سی یوز میں 55 نئےمریض داخل ہوئے جن میں سے 25 مریض لاہور کے آئی سی یوز میں آئے۔