کورونا: اسپتالوں پر دباؤ، مردان کے تمام وینٹی لیٹرز بھرگئے

کورونا کی تیسری لہر کی شدت کے باعث خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اسپتالوں پر دباؤ بڑھنے لگا۔ مردان میں کورونا مریضوں کے تمام وینٹی لیٹرزبھرگئے ہیں جب کہ گوجرانوالہ میں 88 فیصد، ملتان میں 85 فیصد اور لاہور میں 82 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں 85 فیصد، پشاور میں 74، نوشہرہ اور صوابی میں 67،67 فیصد آکسیجن بیڈ زیراستعمال ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں569 وینٹی لیٹرز پر مریض زیر علاج ہیں