قصور، جیل میں پھلوں میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

قصور کی ڈسٹرکٹ جیل میں پھلوں میں منشیات چھپا کر سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق ملزم ریاض اپنے بھائی احسان سے ملاقات کے لیے آیا تھا، وہ بھائی کے لیے جو مالٹے لے کر آیا، اس نے ان میں منشیات چھپا رکھی تھی۔

جیل حکام نے بتایا کہ تلاشی کے دوران منشیات برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔