سندھ میں کورونا موبائل ویکسی نیشن یونٹ شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے صوبے میں کورونا موبائل ویکسی نیشن یونٹ شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

موبائل ویکسی نیشن یونٹ کے ذریعے خصوصی افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، ایدھی اولڈ ویلیج، بیماروں اور دارالامان میں بھی ویکسی نیشن کی جائے گی۔ کورونا موبائل ویکسی نیشن یونٹ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر شروع کیے جائیں گے۔