ہیلتھ ورکرزکی کورونا ویکسی نیشن کیلئے دوبارہ رجسٹریشن کا اعلان

حکومت نے ہیلتھ ورکرزکی کورونا ویکسی نیشن کے لیے دوبارہ رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 4 ہفتےکا وقت دیا گیا تھا جو رجسٹریشن کےلیےکافی تھا تاہم اس دوران ہیلتھ ورکرز نے خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہیلتھ ورکرز کو نظرانداز نہیں کر رہی لہٰذا دوبارہ رجسٹریشن کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا سے 2021 کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

خیال رہے کہ حکومت نے 17 مارچ کو ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کے لیے رجسٹریشن اچانک روک دی تھی۔ دوسری جانب نام نہ ظاہر کرنے پر حکومتی شخصیت نے بتایا تھا کہ ہیلتھ ورکرز نے پہلے اپیلوں، دھمکیوں یہاں تک کے مراعات کے اعلان کے باوجود بھی ویکسین کے لیے خود کو رجسٹر کرانے میں دلچسپی نہیں دکھائی لیکن اب ویکسین لگوانےکا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔