فواد چوہدری کی جانب سے مقدمے کا اعلان، رانا ثناء اللہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمے کے اعلان کے بعد ن لیگ کے مرکزی رہنما کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری دیر نا کریں میرے خلاف مقدمہ درج کروائیں، فواد چوہدری میرے خلاف مقدمے میں مدعی خود بنیں۔

یہ بھی پڑھیں فواد چوہدری کا رانا ثنااللہ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے، دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سعد رضوی کے بیانات کا میرے بیانات اور عمران خان کے بیانات سے موازنہ کروائیں۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے رانا ثناء اللہ کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمہ درج کروانے کے اعلان کیا ہے۔