کراچی: قائد آباد سے انتہائی مطلوب 2 منشیات فروش گرفتار

کراچی: پولیس نے قائدآباد سے 2 منشیات فروشوں کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق قائدآباد سے خفیہ اطلاع پر انتہائی مطلوب 2 منشیات فروشوں گلروز اور جہانگیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کاکہناہےکہ منشیات فروشوں کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس ملی ہے، ملزمان قائدآباد، سکھن اور شرافی گوٹھ پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے جب کہ ملزمان کا نام انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔