حیدر آباد میں پرانی رنجش پر فائرنگ، دو افراد قتل

حیدرآباد میں قومی شاہراہ کے قریب کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔اے ایس پی علینہ راجپر کے مطابق فائرنگ لغاری برادری کے ایک گروپ نے قومی شاہراہ پر گوٹھ چھلکری کے قریب کی، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کار سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

اے ایس پی کے مطابق مقتولین عدالت میں پیشی کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔علینہ راجپر کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان پرانی دشمنی پر عدالت میں کیس دائر ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شرو ع کر دی گئی ہیں۔