ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اگلے چار پانچ روز کے دوران ملک کےبالائی اوروسطی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات پاکستان میں داخل ہوگا جب کہ کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، جہلم ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ میں بھی بارش ہوگی جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں بھی گرج چمک اورآندھی کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ ،کوئٹہ، ژوب، سبی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی، گرج چمک اور بارش ہوگی۔