کراچی: 16 سالہ لڑکی سے زبردستی گھر میں گھس کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی: پولیس نے سرجانی سے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں عمیر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ گٹکے اور ماوے کی تیاری اور فروخت کا کام کرتا ہے، سرجانی کے مختلف گھروں کو گٹکے کی تیاری کے سلسلے میں استعمال کرتا ہے جب کہ ملزم عمیر کا اپنے گٹکے اور ماوے کی تیاری کے سلسلے میں متاثرہ لڑکی کے گھر آنا جانا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ اس نے پہلی بار متاثرہ لڑکی سے زیادتی کی تو اس نے ڈر کے مارے کسی کو نہیں بتایا جب کہ واقعےکے روز آدھی رات کو ملزم چوری چھپے گھر میں گھس آیا اور زبردستی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تو لڑکی کے اہلخانہ جاگ گئے، لڑکی نے اپنے گھروالوں کو بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی اس سے زبردستی زیادتی کرچکا ہے، ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔