کراچی: بیوی کے قاتل شوہر کو سزائے موت کا حکم

کراچی: ماڈل کورٹ جنوبی نے بیوی کے قتل میں ملوث شوہر کو سزائے موت سنادی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 2019 میں اپنی 55 سال کی بیوی سکینہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا اور واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں بلوچ کالونی تھانے میں درج کیاگیا۔

کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزم عبدالجبار کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنائی جب کہ اسلحہ رکھنے کے جرم میں مزید 10 سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے ملزم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جو دیت کی صورت میں مقتولہ کے لواحقین کو دینے کا حکم دیا۔