کرک میں صحافی وسیم عالم کے قتل کیس کا ڈراپ سین، باپ قاتل نکلا

کرک میں صحافی وسیم عالم کےقتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق صحافی وسیم عالم کو اس کے والد نے ہی قتل کیا، ملزم کو جدید طریقے اور موبائل ڈیٹا کے ذریعے لکی مروت سے گرفتارکیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں جنوبی وزیرستان: فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد مارا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی وسیم کا والد کئی سالوں سے علیحدہ رہتا تھا اور ا س نے 3 روز پہلےفون کرکے بیٹے کوبلایاتھا، دوران ملاقات باپ بیٹے کےدرمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نےفائرنگ کرکےبیٹےکوقتل کردیا۔