رمضان المبارک، مساجد میں ایس او پیز پر عمل کیا جائے ، ایس کے نیازی

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزنیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر ہاءوس میں اس حوالے سے احتیاطی تدابیر پر کوئی عمل نہیں ہو رہا ، اپوزیشن بھی اس معاملے پر آزاد ہے ، عوام کو احتیاطی تدابیر اپنا ہی نہیں رہے ، پنجاب میں خصوصی طو رپر احتیاطی تدابیر کا قتل عام ہو رہا ہے ، ہ میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا، کیونکہ تیسری لہر بہت خطرناک ہے ، رمضان المبارک کے ماہ مبارک کی آمد آمد ہے لہذا مساجد میں بھی ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے ، علماء کرام اس حوالے سے ہر سال متحرک ہوتے ہیں ، اس بار انہیں زیادہ متحرک ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ممبر کے ذریعے عوام میں پیغام جا سکے کہ کرونا سے بچاءو کیلئے احتیاطی تدابیر کتنی ضروری ہیں ، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے جو آفتیں آتی ہیں ان سے لڑا نہیں جاسکتا البتہ بچاءو کی تدابیر کی جاتی ہیں ۔