پنجاب: رمضان میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز دو شفٹوں میں کام کریں گے

رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز دو شفٹوں میں کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد: کورونا کے بڑھتے کیسز پر ہیلتھ آفیسر کا انتظامیہ کو خط

ترجمان محکمہ صحت کےمطابق کورونا ویکسی نیشن سینٹرز پر پہلی شفٹ صبح 10سے 4 بجے تک اور دوسری رات 9 بجے سے ایک بجے تک ہوگی جب کہ دونوں شفٹوں کے اوقات کا اطلاق پورے صوبے میں ہوگا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دو شفٹوں کا آغاز یکم رمضان المبارک سے ہو گا اور نئے اوقات کار کا اطلاق صوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز پر ہوگا۔