اسلام آباد: کورونا کے بڑھتے کیسز پر ہیلتھ آفیسر کا انتظامیہ کو خط

اسلام آباد: ضلعی ہیلتھ افسر نے سب سیکٹرز میں بڑھتے کورونا کیسز پر انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں کورونا: پاکستان میں ہلاکت خیز دن، وائرس سے 118 اموات

ذرائع کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد کی طرف سے انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سب سیکٹرز جی 6 ون، ٹو، جی 7 ٹو، جی 8 ون ،جی 9 ٹو، جی 10 فور اور جی 11 تھری میں ٹیموں کی جانب سے نگرانی کی گئی ہے، ان سیکٹرز میں کورونا مریضوں کے اہل خانہ میں بھی کیسز سامنے آئے۔ خط کے متن کے مطابق کورونا سے متاثرہ ان سیکٹرز کی سخت نگرانی کی جائے اور ان سیکٹرز میں آمدورفت محدود اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے ۔