کراچی: 3 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، والد نے الزام بیوی، سالی اور اسکے شوہر پر عائد کر دیا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جاں بحق ہونے والے تین بچوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ ایم ایل او کا کہنا ہے کہ بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں تاہم مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مظفرگڑھ میں استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق

بچوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد میتیں لاہور کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب بچوں کے والد محمد عمران نے الزام لگایا ہے کہ بچوں کی ہلاکت میں ان کی سگی ماں، خالہ اور خالو ملوث ہیں۔ محمد عمران کا کہنا ہے کہ بچوں کی تدفین کے بعد ایف آئی آر کی پیروی کے لیےکراچی آؤں گا۔