رمضان میں لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

رمضان المبارک کے دوران لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ہائیکورٹ میں عدالتیں صبح 9 سے دوپہر 1:30 بجے تک کام کریں گی جبکہ ماتحت عدالتیں صبح 8 سے دوپہر 2 بجےتک کیسز نمٹائیں گی۔

ہائیکورٹ میں 11 سے 11:30 بجے تک وقفہ رہے گا، ہائیکورٹ میں جمعے کے روز عدالتی اوقات کار صبح 9 سے 12:30 بجے تک ہوں گے، ہائیکورٹ میں دفتری اوقات کار صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہوں گے۔
سیشن و سول عدالتوں میں پیر تا جمعرات اور ہفتہ کے روز عدالتی اوقات کار 8 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جبکہ ماتحت عدالتوں میں جمعہ کے روز صبح 8 سے دوپہر 12:30 تک سماعت ہو گی۔