ساہیوال اور اوکاڑہ کے 35 اسکولوں کے اساتذہ کا کورونا مثبت آگیا

ساہیوال اور اوکاڑہ کے اسکولوں میں 35 اساتذہ کا کورونا مثبت آ گیا جس کے بعد کمشنر ساہیوال نے اسکول بند کرنے کی سفارش کر دی۔

کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ کے مطابق علاقے میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اس حوالے سے ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس میں مختلف اسکولوں کےکورونا میں مبتلا35 اساتذہ اور ان کے اسکولوں کے نام درج ہیں۔ کمشنر ساہیوال نےسیکرٹری تعلیم کو خط لکھا ہے جس میں اوکاڑہ اور ساہیوال کے اسکول بند کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔