ڈسکہ کیلیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرنے پر فردوس عاشق سمیت ق لیگی رہنماکو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سلیم بریارکو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق ق لیگ کے سینئروائس پریزیڈنٹ چوہدری سلیم بریار نے 9 اپریل کو حلقے کا دورہ کیا اور 50 کروڑکے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق فردوس عشق اعوان نے پریس کانفرنس میں حلقہ کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن نے چوہدری سلیم بریار اور فردوس عاشق اعوان کو 2 دن کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔