چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ، سات رکنی وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے۔

ریاض: (ملک ندیم شیر) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ، سات رکنی وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے۔
کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مجلس شوریٰ کے اعلی عہدیداروں، چیف آف رائل پروٹوکول اور قونصل جنرل

پاکستان خالد مجید نے انکا استقبال کیا۔- رات گئے چیئرمین سینٹ نے عمرہ ادا کیا
وہ روضئہ رسولؐ پہ حاضری کیلئے مدینہ منورہ بھی جائینگے۔۔ صادق سنجرانی سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں جو 12 اپریل کو پاکستان واپس جائینگے#