الیکشن کمیشن کا پنجاب اور سندھ کے الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور سندھ کے نام خط لکھا ہے۔

الیکشن کمیشن کے خط میں فارم 45 سے متعلق پریزائیڈنگ افسران کےلیے ضوابط وضع کیے گئے ہیں اور خط میں کہا گیا ہے کہ پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کے پاس اسمارٹ فون ہو، پریزائیڈنگ افسر فارم 45 کی تصویر الیکشن کمیشن اور آر او کو ارسال کریں گے۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ فارم 45 کی تصویر پولنگ ایجنٹ کی موجودگی میں بنائی جائے، نتائج پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فوری الیکشن کمیشن اور آر او کو واٹس ایپ کیے جائیں جب کہ پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران لوکیشن ایکٹو رکھیں گے۔