جیکب آباد میں دو گروپوں میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

جیکب آباد میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دو گروپوں میں تصادم کا واقعہ تھانہ پُنھوں بھٹی کی حدود میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں تھانوں کی سطح پر قائم انٹیلی جنس سیٹ اپ ختم

پولیس کا بتانا ہے کہ تصادم کٹوہر اور جلبانی برادری کے درمیان دیرینہ دشمنی کے باعث ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور 3 بچوں سمیت 8 افراد شامل ہیں۔