پی آئی اے نے مالی سال 2020 کے نتائج جاری کر دیے

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے مالی سال 2020 کے نتائج جاری کردیے۔ مالیاتی رپورٹ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمع کرا دی گئی۔

2020 کی مالیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کا خسارہ 52.6 ارب روپے سے کم ہوکر34.64 ارب رہ گیا، سال 2020 میں کورونا کی وجہ سے پی آئی اے کی آمدنی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، 31دسمبر 2020 کو ختم ہونے والے مالی سال میں آمدنی 94.98 ارب رہی۔
مزید پڑھیں: وبائی صورت حال، پی آئی اے عملے کی حوصلہ افزائی

مالیاتی رپورٹ کے مطابق سال2019 میں پی آئی اے کی آمدنی 147ارب 50 کروڑ روپے تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئرکرافٹ فیول کی خریداری میں بھی اخراجات میں کمی ہوئی، پی آئی اے نے سال 2020 میں ایئرکرافٹ فیول کی مدمیں 21.15 ارب خرچ کیے۔

جبکہ 2019میں پی آئی اے نے ایئرکرافٹ فیول کی مد میں 50 ارب روپے خرچ کیے تھے۔وبائی صورت حال، پی آئی اے عملے کی حوصلہ افزائی

پی آئی اے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر اخراجات سال 2020 میں 5ارب 70 کروڑ روپے رہے جبکہ مالی سال2019 میں ایڈمنسٹریٹر اخراجات 6ارب 20 کروڑ روپے تھے۔