پی ڈی ایم سے علیحدگی میں کوئی جلد بازی نہیں کی، میاں افتخار

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیئر رہنما میاں افتخار کا کہنا ہےکہ ہم نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے علیحدگی میں کوئی جلد بازی نہیں کی ، معلوم نہیں شوکاز نوٹس دینے والوں کو کیا جلدی تھی۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار کا کہنا تھا کہ ہم کئی دنوں سے بیان بازی دیکھ رہے تھے، پیپلزپارٹی امیدوار کو کھلا ووٹ دیا، ہمارا انتخاب جمہوری تھا۔

میاں افتخار کا کہنا تھا کہ یہ معاملات پی ڈی ایم اجلاس میں بھی دیکھے جاسکتے تھے، مستقبل میں ہم خیالوں جماعتوں کےساتھ مل کر سیاسی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےماضی میں ہمارے مطالبات میں ساتھ دیا ہے، اس لیے ووٹ دیا۔