موٹروے پر بارات کی گاڑی کو حادثہ، دولہا ہلاک

نوری آباد: ایم نائن موٹروے پر بارات کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دولہا ہلاک ہوگیا۔

پولیس کےمطابق افسوسناک واقعہ نوری آباد کے قریب اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے کراچی جاتے ہوئے دولہا کی کار ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دولہا محمد جنید قاضی ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : بورے والا: تیز رفتار بے قابو کار ٹرک میں جا گھسی، 7 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق حادثے میں تین باراتی دانش، دانیال اور ماجد شدید زخمی ہوگئے جنہیں لیاقت یونیورسٹی جامشورو منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ متوفی حیدرآباد کے علاقے چھوٹکی گٹی کا رہائشی ہے جو بارات کے ہمراہ کراچی جارہا تھا جب کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔