بورے والا: تیز رفتار بے قابو کار ٹرک میں جا گھسی، 7 افراد جاں بحق

بورے والا: لڈن روڈ کے قریب مسافر کار تیز رفتاری کی باعث ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو تھی اور روڈ پر کھڑے ٹرک کے نیچے جاگھسی جب کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں میں 2 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کار سوار افراد لڈن سے بورے والا آرہے تھے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔