مریم نواز کو پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے لیڈ ربنایا ،ایس کے نیازی

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)پاکستان گروپ آ ف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزنیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی پروگرام ’’ سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال کے مطابق مریم نواز کو پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے لیڈ ربنایا ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے معاملات بہت آگے تک چلے گئے ہیں ، تاہم جن باتوں پر گفتگو کی جارہی ہے ان میں ابہام نہیں ہونا چاہئے ، اس کو دور کرنا انتہائی ضروری ہے ، وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ وفاق کو مضبوط کریں ،18ویں ترمیم کے حوالے سے جو کلازز معاملات میں رکاوٹ بن رہی ہیں ، ان میں ترمیم ضروری ہے ، ایس کے نیازی نے بتایا کہ عمران خان جب وزیر اعظم نہیں تھے تو اکثر میرے پاس آتے اور گفتگو کرتے تھے، ایک دفعہ ہم ایف ایٹ سے گاڑی میں جا رہے تھے