جب تک وفاق مضبو ط نہیں ہو گا، مسائل حل نہیں ہونگے،ایس کے نیازی

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)پاکستان گروپ آ ف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزنیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی پروگرام ’’ سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میری گاڑی میں بیٹھے ہوئے تو انہوں نے فٹ پاتھوں پر سوتے لوگوں کو دیکھ کر کہا کہ نیازی صاحب میں جب بھی اقتدار میں آیاتو میں ان بے گھر لوگوں کو شیلٹر فراہم کروں گا، ایس کے نیازی نے کہا جب تک وفاق مضبو ط نہیں ہو گا، مسائل حل نہیں ہونگے، سعودی عرب سے تعلقات بہتر ہونا بہت اچھی بات ہے ، طاہر اشرفی نے میرے پروگرام میں آکر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ابہام دور کر دیا ہے ، اب چیزیں کلیئر ہو گئیں ہیں ، نیز انہوں نے معیشت اور دیگر مسائل کے حوالے سے تمام جماعتوں کو سچی بات پروگرام کے تحت مذاکرات کی دعوت دی ہے جو کہ خوش آئند ہے ، ظاہر کے باہمی مل بیٹھنے سے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ۔