اقتصادی کمیٹی کی بھارت سے چینی اور کاٹن درآمد کرنے کی اجازت

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے چینی اور کاٹن درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ کمیٹی نے نجی شعبے کو بھی بھارت سے چینی درآمد کرنے اجازت دی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بھارت سے کاٹن یارن کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی جو کہ تیس جون دوہزار اکیس تک درآمد کی جا سکے گی، اجلاس میں مختلف وزارتوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی گئی۔

فیڈرل ایجوکیشن و پروفیشنل ٹریننگ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس، پٹرولیم اور نجکاری کمیشن سمیت دیگر وزارتوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔