چین سے مزید 5 لاکھ کورونا ویکسینز آج پاکستان پہنچیں گی

چین سے مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں آج پاکستان پہنچ جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق صوبوں اور دیگر وفاقی اکائیوں کو بھی سنگل ڈوز ویکسین کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ہے، حکام کے مطابق سنگل ڈوز چینی ویکسین صرف 80 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا سے مزید 78 ہلاکتیں، 4757 افراد میں وائرس کی تصدیق

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح کیا ہے کہ ویکسین خریدنے کے لیے کسی صوبے کو این او سی کی ضرورت نہیں ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سنگل ڈوز چینی ویکسین کونوی ڈیشیا کی 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچی تھی۔

دوسری جانب 50 سے 60 سال تک کے افراد کے لیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے اگر پاکستان میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں، کورونا کو ناں کہیں۔