اس وقت سیاست میں ایک دوسرے پر صرف تنقید کی جارہی ہے

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزنیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی نے کہا پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو میں باتیں کرتا ہوں اس کا مجھے علم ہوتا ہے ، اسی وجہ سے قبل از وقت آگاہی کرا دیتا ہوں ، اس وقت سیاست صرف ایک دوسرے پر تنقید کرنے کی کی جارہی ہے ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تعمیرات کی آڑ میں غلط کام نہیں ہونا چاہئے ، منصوبوں میں جو رکاوٹیں ہو دور ہو رہی ہیں ، تاہم اداروں میں جو نیچے کا سٹاف ہے ان میں کچھ غلط لوگ ہیں ، ان کو اچھا بنانے کی ضرورت ہے ، اگر کسی کو اس کی نشست سے اس وجہ سے اٹھا دیا جائے کہ کام نہیں کر رہا ہے تو پھر وہ سائیڈ پر بیٹھ کر سازشیں شروع کر دیتا ہے ، ویکسین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جو ویکسین لگائی جا رہی ہے اس کا وزیر اعظم نے اچھا نظام بنایا ، انہوں نے کہا کہ ہلال احمر سے بھی اس معاملے میں خدمات لینی چاہئیں اور ابرار الحق کی صلاحتیوں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہئے ، کرونا صرف اسلئے پھیل رہا ہے کہ ہم ایس او پی پر عمل نہیں کررہے اسلام آباد کے موجودہ ڈی سی محنتی ہیں ، کام بھی کررہے ہیں ، لیکن اس وبا ء سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل انتہائی ضروری ہے ۔