اس وقت ملک میں گورننس ، احتساب اور سیاسی مسائل در پیش ہیں ،ریاض فتیانہ

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی ریاض فتیانہ نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی سے کوئی وزارت نہیں مانگی اگر ایسی کوئی بات ہوئی تو نیازی صاحب میں مطلع کروں گا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی جنگ لڑی جائے تو مقابلہ کرنے کیلئے متعلقہ صلاحتیوں کے حامل لوگ ہوں تو تب ہی مقابلہ کیا جا سکتا ہے ، سیاسی لوگ سیاسی معاملات بہتر انداز میں حل کر لیتے ہیں ، اس وقت ملک میں گورننس ، احتساب اور سیاسی مسائل در پیش ہیں ، عوام دیکھتے ہیں کہ ان کے سیاسی رہنماءوں نے کیا کام کیے ہیں ، یہ لوگ بھی مسائل کی گھتیاں سلجھاتے ہیں ، اپوزیشن بدنیتی کی وجہ سے خو د ہی منقسم ہو گئی ، حکومت نے احتساب کے حوالے سے فرض ادا کر دیا ، اب نیب اور عدالتوں کی ذمہ داری ہے ، حکومت جو کام کررہی ہے وہ مصمم ارادے سے کر رہی ہے ، میڈیا مضبوط ہے ، سوشل میڈیا بھی انفارمیشن دے رہا ہے اگر کوئی لیکج ہے تو اس کے ذمہ متعلقہ ادارے ہیں ، انہوں نے عوام کے سامنے جوابدہ ہونا ہے ، سی ڈی اے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اجلاس ہوئے ، چیئرمین سی ڈی اے متحرک ہیں ، غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے ہدایات دے دی گئیں ہیں ۔