غیر قانونی ہاءوسنگ سوساءٹیوں کے کیس نیب اور ایف آئی اے کو بھیجیں گے ، ریاض فتیانہ

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی ریاض فتیانہ نے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دار الحکومت میں جو غیر قانونی ہاءوسنگ سوسائیٹیاں بنی ہیں ان کو روکنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ، ہم کسی کو نہیں چھوڑیں ، یہ لوگ پھر بھی باز نہ آئے تو پھر نیب اور ایف آئی اے میں ان کے کیس بھیج دیئے جائیں گے ، نیز پارلیمنٹ بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔