نئے بلیو ایریا میں 10سال قبل پلاٹ نیلام ہو ئے اب معمولی کام شروع ہو ا،چوہدری نصیر

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)صدر اسلام آباد بلڈرز چوہدری نصیر نے کہا کہ تعمیرا ت کے مختلف منصوبے شروع ہو گئے ہیں ، بڑی ڈویلپمنٹ جاری ہے ، تاہم کیپٹیل ڈویلپمنٹ کے بہت سے ایشو ہیں ، درپیش مسائل کو حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، سب سے زیادہ ذمہ داری سی ڈی اے کی ہے ، سوسائیٹیوں کے حوالے سے ہم نے معاملات بہتر کرنے ہیں ، میں کہتا ہوں کہ جو چیزیں ہ میں نظر نہیں آرہیں یا نظر انداز ہیں ان پر توجہ دینا ہو گی ، شہر کی ڈویلپمنٹ پر بھی توجہ مرکوز کرنا لازمی ہے ، نئے علاقوں میں ڈویلپمنٹ ہونا ضروری ہے ، پیسہ سی ڈی اے کے پاس موجود ہے ، اس کو استعمال کرنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ نئے بلیو ایریا میں 10سال قبل پلاٹ نیلام ہو ئے تھے اب اس پر معمولی کام شروع ہوا ہے ، ہماری پالیسیاں درست نہیں ، کاموں میں رکاوٹیں بہت زیادہ ہیں ، چاہے وہ ایف بی آر کی جانب سے ہوں ، مسائل درپیش ہوتے ہیں ،کاروباری افراد کو تنگ کیا جاتا ہے ، جو قانونی کام ہیں ، ان تک کے راستے میں رکاوٹیں حائل ہیں ، نیازی صاحب آپ دیکھ لیں نقشہ منظوری کیلئے سی ڈی اے والے 10فیصد لیتے ہیں ، وہاں جو نیچے سٹاف بیٹھا وہ لوگوں کو تنگ کرتاہے ۔