شہباز شریف کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کی استدعا منظور

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف کی کورونا سے بچؤ کی ویکسین لگوانے کی استدعا منظور کر لی گئی۔ شہباز شریف نے عدالت میں بتایا کہ اس سال میں 70 سال کے ہو جائیں گے، کورونا ویکسین لگوانا ان کا بھی حق ہے، آج تک ان کے میڈیکل ٹیسٹوں کی رپورٹس انہیں فراہم نہیں کی گئیں۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف کی کورونا ویکسین لگوانے کی استدعام منظور کرتے ہوئے انہیں دو روز میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کا حکم دیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری طور پر شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس انہیں فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔