’نیب پر تنقید کرنیوالے اپنا وقت احتساب عدالتوں میں دائر ریفرنسز پر خرچ کریں‘

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ نیب پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ اپنا وقت احتساب عدالتوں میں دائر ریفرنسز پر خرچ کریں۔

چیئرمین نیب کی سربراہی میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان اور سابق سٹی ناظم کوئٹہ مقبول احمد لہڑی سمیت 12 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ کسی دباؤ اور دھمکی کی پرواہ کیے بغیر نیب آئین و قانون کے مطابق فرائض ادا کرتا رہے گالہٰذا نیب پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ اپنا وقت احتساب عدالتوں میں دائر ریفرنسز پر خرچ کریں۔