وادی نیلم میں برفانی تودہ گھر پر آگرا، ماں اور دو بچے جاں بحق

آزادکشمیر کی وادی نیلم میں برفانی تودہ گھرپر قیامت بن کرگرگیا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ماں اور دوبچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق سرگن کے گاؤں نیلم میں گزشتہ رات مکان پر برفانی تودہ گرگیا تھا جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد دب گئے جن میں سے ماں اور دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر 2 بچوں کی تلاش کے لیے اہل علاقہ کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ نہیں پہنچیں اس لیے مقامی افراد ریسکیو کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔