پنجاب: قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں تیز، ایک ارب 65کروڑ مالیت کی اراضی واگزار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق 16اضلاع میں ایک ارب 65کروڑ روپے مالیت کی 1719ایکڑ اراضی واگزار کرالی گئی جب کہ قبضہ مافیا کے خلاف 14 ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلع نارووال میں 29کروڑ کی 680کنال اراضی، بہاولنگر میں 19کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کی 164ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق شیخوپورہ میں 737کنال، رحیم یار خان میں 188 ایکڑ ،ننکانہ صاحب میں 278کنال اورپاکپتن میں 221کنال اراضی واگزارکرائی گئی، اسی طرح خانیوال، اوکاڑہ ، گجرات، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ، سیالکوٹ ،مظفر گڑھ فیصل آباد اور ملتان میں بھی کروڑوں روپے کی اراضی پر قبضہ ختم کرایا گیا۔