پاکستان: کورونا سے مزید 30 اموات، 3300 سے زائد کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 30 افراد انتقال کرگئے اور 3300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38282 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3301 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 30 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.6 رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13965 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 37042 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 36849 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 957 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 586228 ہوگئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 263664 ہوگئی ہے جب کہ 4482 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 202743 ہے اور 6048 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19374 اور ہلاکتیں 203 ہوچکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 81204 اور 2238 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 11946 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 339 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4975 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 53136 ہے اور اب تک 552 مریض انتقال کرچکے ہیں۔