کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے اور ہیٹ ویو کا امکان

محکمہ موسمیات نے کل سے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے اور آئندہ چند دنوں میں ہیٹ ویوز کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل کراچی کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ 30 مارچ کے بعد درجہ حرارت 39 ڈگری تک جاسکتا ہے اور ہیٹ ویوز آنے کے بھی امکانات رہیں گے جب کہ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگا اور کراچی میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مارچ کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 32.4 ڈگری رہا ہے۔