لودھراں میں گونگی بہری لڑکی سے اجتماعی زیادتی

لودھراں میں پانچ افراد نے قوت سماعت و گویائی سے محروم لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لڑکی کے والد کا الزام ہے کہ ملزمان نے بیٹی سے زیادتی کی ویڈیو بنائی اور بلیک میل کرکے رقم مانگی جارہی ہے۔
دوسری جانب متاثرہ لڑکی کی طبی رپورٹ میں اس سے زیادتی ثابت ہوئی ہے اور پولیس نے واقعے میں مبینہ طورپر ملوث ملزمان میں سے 2 افرادگرفتار کرلیا۔