زردار ی کو حکومت ساتھ ملا رہی ہے ، عمران خان غریب کو ریلیف دیں ، مکان دینا اچھی بات ہے ، فوری ریلیف عوام کو کیا مل رہا ہے

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزنیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مختلف باتیں کررہی ہے ، نیب چیئرمین نیک اور پروفیشنل ہیں ، مریم کو بھی جیسے بیانات دیتی ہیں انہیں نہیں دینا چاہئے ، برآمدگی کتنی ہوئی ہے ، حکومت نے مریم کو ہیرو بنا دیا ، آئندہ الیکشن میں وہ لوگ جیت جائیں گے ، اصل بار ریکوری کی ہے ، پیپلز پارٹی سے حکومت کی صلح ہو گئی ، عوام سمجھتی ہے حکومت مہنگائی کو ختم کر ے ، مشرف بھی مصلحت کا شکار ہو گئے ، مشرف کے دو سال اچھے تھے ، عمران خان کا بھی جوش بہت تھا وہ اب ختم ہو رہا ہے ، عمران خان نے جو اچھے کام کیے ان کے لوگوں کو بھی ان کاموں کا علم نہیں ، عمران خان کی بیت اچھی ہے ، سارے کاروباری لوگ حکومت میں ہیں ، عوام چاہتی ہے کہ ریکوری کرے ، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے ، گیس، بجلی ، پیٹرول کی قیمتیں دیکھیں ، یہ آپ اپوزیشن کو اٹھاتے ہیں ، زردار ی کو حکومت ساتھ ملا رہی ہے ، عمران خان غریب کو ریلیف دیں ، مکان دینا اچھی بات ہے ، فوری ریلیف عوام کو کیا مل رہا ہے ، شہریوں ، گلیوں میں ایسا ہو رہا ہے ، اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے ، زمینی حقائق کو دیکھیں ، میانوالی جائیں ، بلا خیل روڈ دیکھیں عوام کی حالت دیکھیں ، یہ بنیادی مسائل حل کریں ، پی ڈی ایم ختم ہو جائے گی ، پیپلزپارٹی سندھ کی حکومت نہیں چھوڑے گی ، زرداری سمجھدار آدمی ہے ، حکومت کام پر زور دیتی تو خود اپوزیشن ختم جا ئے گی ، بلاول کی پریس کانفرنس اہمیت کی حامل ہے ، پیپلز پارٹی کے معاملات کو کیا ہوا ہے ، ادارے کبھی مداخلت نہیں کرتے ، سیاستدان خود جاتے ہیں ۔