اللہ تعالیٰ عمران خان کوجلد صحت دے،ایس کے نیازی

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزنیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی نے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض باتوں پر عمران خان یوٹرن لیتا ہے تو ہم پریشان ہو جاتے ہیں ، عبد القادر کو دیکھیں پہلے نکالا پھر سینیٹر بن گیا تو وزیر اعظم ہاءوس میں اس کو پاس بیٹھایا ، 15لوگ بک گئے ہیں پھر عمران خان نے ان ہی سے اعتماد کا ووٹ لیا، اللہ تعالیٰ عمران خان کو صحت دے ، حکومت قانون سازی کی طرف جائے ، نواز شریف ، زرداری سے ایک پائی وصول نہ کی گئی ، نواز شریف حکومت کی مرضی سے گیا، عمران خان جس طرح قائد اعظم کے وژن کے تحت ہیں ، وہ عوام میں مزید اچھی ڈیلوری دیں ۔