عمران خان نے زرداری اور نواز شریف سے ہاتھ نہیں ملانا

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)پارلیمانی سیکرٹری پاکستان ریلوے فرخ حبیب نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے زرداری اور نواز شریف سے ہاتھ نہیں ملانا ، ان کے لئے کوئی این آر او نہیں ہے ، مہنگائی ایک چیلنج ہے ، بجلی کا معاملہ 1200سر کولر ڈیٹ چھوڑ گئے تھے ، ان کے دور کے مہنگے پراجیکٹ لگ رہے ہیں ، ہم ڈیم بنا رہے ہیں ، توانائی پر کام ہو رہا ہے ، بجلی سستی ہو گی ، صحت انصاف کارڈ کے پی میں سب کو مل چکا ، پنجاب مین بھی شروع ہو رہا ہے ، عمران خان غریبوں کو گھر دے رہا ہے ، ہمارے بینک حکومت کو کمرشل لون دیتے تھے ، آج بنکوں کو پابند بنایا کہ عوام کو بینک قرضے دے ، پی ڈی ایم آپس میں جھگڑ رہی ہے ، وہ اپنے لئے کافی ہیں ۔