کرپشن کیخلاف جنگ جدوجہد مسلسل ہے ، پی ڈی ایم میں تفرقہ پڑ چکا ہے ، فرخ حبیب

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)پارلیمانی سیکریٹر برائے ریلوے فرخ حبیب نے روز نیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں بھبی الیکشن لڑا مگر فتح رہی ، 2018 میں الیکشن لڑا تو کامیاب ہوا، عمران خان نے نوجوانوں کو پروموٹ کیا ، عمران خان موقع فراہم کریں گے ، ہ میں ذمہ داری دیں گے ، میں سمجھتا ہوں وزیر اعظم جو ذمہ داری دیتے ہیں اسے پوری طرح نبھاتے ہیں ، ہو سکتا ہے ہ میں کوئی اہم ذمہ داری دے دیں ، ایک اعلیٰ عدلیہ نے گارڈ فادر اور مافیا کا نام لیا ، اب موجودہ صورتحال میں اکھٹے کرنا غلط ہے ، مریم نوز نے جعلسازی کی کیلبری فاءونڈ کا مسئلہ سب کے سامنے ہیں ، پاکستان میں مریم کے پاس پراپرٹی ہے ، میاں صاحب کو نیب نے سزا دی پھر ہائیکورٹ میں چلے گئے پھر سپریم کورٹ نہیں جائیں گے ، احتساب کو نہیں چھوڑ سکتے ، معاملہ یہ ہے کہ حدیبیہ پیپز ملز کا کیس ہے ، مشرف باوردی تھے ، سب ادارے ان کے پاس تھے ، ان کو بلیک میل کر کے این آر او لیکر چلے گئے ، اہم بات یہ ہے کہ عمران خان غریب آدمی کے لئے سوچتا ہے ، کرپشن کے خلاف جنگ جدوجہد مسلسل ہے ، جب کھاتا ہے تو لگاتا ہے کا کلچر پرموٹ کیا جاتا ہے تو مسائل پیدا ہوں گے ، ان کے دور میں کرپشن کی ریکوری 2لاکھ تھی ، آج انٹی کرپشن نے اربوں کی ریکوری کی ، جتنے بڑے چور ہیں انہوں نے ساتھ پردوں میں چیزیں چھپائی ہیں ، کرونا کی وبا کی وجہ سے ریلوے کو مسائل درپیش ہیں ، ریلوے کے حوالے سے حکومت فوکسڈ ہے ، احساس پروگرام دیکھیں غرباء کی مدد کررہے ہیں ، 50ہزار سکالر شپ عمران خان نے گریجویٹس کے لئے دی ہیں ، جن کی تنخواہ 50ہزار سے کم ہے انہیں سکالر شپ دی ہیں ، عمران خان غریبوں کو چھت فراہم کر رہا ہے ، ہمارے ملک میں جو وسائل موجود ہیں ، انہیں کمرشل بنیادوں پر لینا ہو گا، عمران خان کو ایک کریڈیٹ دینا ہو گا، ہم نیک نیت ہیں ، یہ لوگ کرپٹ نظام کے محافظ ہیں ، اگر اپن بیلٹ ہو جاتا تو یہ معاملات نہ ہوتے ، نظام کو ٹھیک کرنا ہو گا،عمران خان چیزیں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو اسے ٹھیک کرنے دیں ۔