خیرپور: رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 4 زخمی

خیرپور: کریکر حملے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خیرپور کے مال روڈ پر رینجرزکی گاڑی کے قریب کریکرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار اور 2 شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال متنقل کردیا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں جلد اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد علاقے کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔