پنجاب بھرمیں آج کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بند رہیں گے

پنجاب بھرمیں کوروناوائرس کے ویکسین سینٹر آج بند رہیں گے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق 23 مارچ کو عام تعطیل کےباعث صوبے بھر میں کورونا کے ویکسی نیشن سینٹرزبندرکھےجائیں گے۔ سیکرٹری کے مطابق 24 مارچ سے تمام مراکز معمول کے مطابق کھلیں گے، ویکسی نیشن سے متعلق رہنمائی کےلیے ہیلپ لائن 1033 پراسٹاف موجود رہے گا۔