پنجاب میں خواتین کانسٹیبلز کو فوری طور پر فیلڈ میں تعینات کرنے کا حکم

راولپنڈی: آئی جی پنجاب انعام غنی نے صوبے میں خواتین کانسٹیبلز کو فوری طور پر فیلڈ میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کا دورہ کیا اور اسکول آف انویسٹی گیشن میں جونیئر کمانڈ کورس میں زیرتربیت افسران کی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔

زیر تربیت افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں خواتین کانسٹیبلز کو نان پولیسنگ ڈیوٹیز سے ہٹا کر فوری طور پر فیلڈ میں تعینات کیا جائے۔ انعام غنی کا کہنا تھا کہ افسران و اہلکاروں کی ماڈرن تقاضوں کے مطابق بہترین پیشہ ورانہ تربیت میری اولین ترجیح ہے، تمام تر خدمات اور شہادتوں کے باوجود پولیس کا تشخص ٹھیک نہیں، ہمیں اپنا محاسبہ خود کرنا ہو گا۔

آئی جی پنجاب نے افسران و اہلکاروں سے کہا کہ پہلے جزا پھر سزا کی پالیسی کے تحت ماتحت اسٹاف اور اہلکاروں سے پیش آیا جائے۔